• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور کے علاقے لوہاری میں 9 سالہ بچی کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق عائشہ کو نامعلوم ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس واقعے کی جگہ پہنچی ۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ناچاقی کی وجہ سے اس کی بیوی بچوں کے ہمراہ اپنی والدہ کے گھر رہ رہی ہے، اس کی بیوی عمرے پر گئی ہوئی ہے۔

مدعی کے مطابق اس کی سالی نے فون پر اطلاع دی کہ عائشہ گلےمیں پھندا لگنےسےجاں بحق ہو گئی ، پوسٹ مارٹم کرایا تو پتہ چلا کہ بچی کی موت تشدد سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فورینزک اور پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں  گے، مقتولہ کے ماموں سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین