لاہور.....جماعت اسلامی کےامیرسینیٹر سراج الحق کاکہناہےکہ ادویات اورکھانے پینےکی چیزوں میں ملاوٹ سےبڑھ کرکوئی دہشت گردی نہیں ہوسکتی،تمام برائیوں نےکرپشن کی کوکھ سےجنم لیا۔کرپشن ہی غربت،جہالت ،مہنگائی،بےروزگاری،بدامنی اور دہشت گردی کی ماں ہے۔
لاہورمیں جماعتِ اسلامی کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں نےپاکستان کو مسائلستان بنا دیا،تمام ادارے کرپشن کےہاتھوں تباہی کےدھانے پر پہنچ چکےہیں،ان کاکہناتھاکہ نام نہاد جمہوریت اور مارشل لاءکے ادوارمیں کرپٹ سیاستدانوں کے وارے نیارے ہوتے ہیں،کرپٹ انتخابی نظام کےتحت ہزار الیکشن بھی عوام کی حالت نہیں بدل سکتے۔
سراج الحق نےکہاکہ ایک وزیر نے462ارب روپے لوٹےہوں تو پوری کابینہ کا کیا حال ہوگا، عاصم کی’معصومیت‘کا پرچارکرنے والےبھی بےنقاب ہوچکےہیں۔