• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس میں زرداری کل عدالت میں پیش ہوں گے

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کل منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کراچی میں پیش ہوں گے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ میں سماعت کل ہوگی، ایف آئی اے نے حتمی چالان تاحال عدالت میں جمع نہیں کرایا۔

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں حکمت عملی طے کرلی گئی،زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی شدید احتجاج کرے گی۔

عدالت کے باہر بیرئیر لگادیے گئے، آصف زرداری اور فریال تالپورکی عبوری ضمانت کا آج آخری روز تھا۔

پیپلزپارٹی نے ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں کوعدالت پہنچنے کی ہدایت کردی، تمام ارکان پارلیمنٹ کل بینکنگ کورٹ پہنچیں گے۔

پارٹی نے خواتین ونگ کی عہدے داروں کو بھی عدالت پہنچنے کی ہدایت کردی۔

پی پی پی جیالوں نے عدالت کے باہر آصف زرداری کے حق میں بینر لگادیئے۔

تازہ ترین