• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف نے ہمیشہ انسداد منشیات کے لیے اقدامات کیے، کورکمانڈر کراچی

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے منشیات جلانے کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز تھے۔

 تقریب میں فورس کمانڈر اے این ایف سندھ بریگیڈیر منصور احمد نے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا استقبال کیا ، جبکہ تقریب میں وزیرِ ایکسائز مکیش چاولہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےافراد جن میں سرونگ و ریٹائرڈ آرمی، رینجرز، اے این ایف، پولیس و سول افسروں، طالبعلموں، تاجروں اور سماجی حلقوں سے وابستہ مہمانوں نے شرکت کی۔

اے این ایف کے زیرِ اہتمام انسدادِ منشیات کے اداروں سے صحت یاب افراد نے خصوصی طور پرشرکت کی۔ تقریب  میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے انسدادِ منشیات کا پیغام دیا۔

اس موقع پرمہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اے این ایف سندھ کی انسدادِ منشیات کے لئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قومی ادارہ، اے این ایف نے ہمیشہ اپنے اقدامات کے ذریعے منشیات  فروشی میں ملوث افراد کے خلاف نہ صرف کاروائیاں کیں بلکہ اسکی روک تھام کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ  شانہ بشانہ  بھی کام کر رہے ہیں۔

 مہمانِ خصوصی کور کمانڈر کراچی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ 7231 کلو گرام منشیات تلف کیں جو  کہ مختلف عرصے کے دوران اے این ایف اور پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائیوں کے دوران مختلف گروہوں کے قبضہ سے ضبط کی تھیں۔

تازہ ترین