لندن (پ ر)پیپلزپارٹی برطانیہ نے اپنے ایک پریس ریلیز بیان میں کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ میں بھرپور احتجاج کرے گی اور لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور مانچسٹر، گلاسگو، بریڈفورڈ،برمنگھم میں پاکستانی قونصل خانوں سمیت برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے کئے جائیں گے اور پاکستان میں اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا۔