سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ایک دوسرے سے محبت کرنیوالے لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ عوامی روڈ کا رہائشی نوجوان (الف) بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم تھا وہ موضع گاگا کی لڑکی (ش) کیساتھ محبت کرتا تھا۔وہ چند روز قبل بیرون ملک سے پاکستان چھٹی منانے آیا ہواتھا کہ دونوں کا اپنے گھر والوں کیساتھ کسی بات پر جھگڑا ہواتو دونوں نے دلبردا شتہ ہوکر زہر کھالیا۔انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑگئے۔