• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال کے دوران راولپنڈی میں 47غیرمعیاری ادویات پکڑی گئیں

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایک سال کے دوران راولپنڈی میں 47غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں جن میں جانوروں کیلئے استعمال ہونیوالی 18ادویات بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈویژنل ڈرگ کنٹرولر نوید انور نے بتایا کہ راولپنڈی کی ڈرگ فورس نے ایک سال میں چھاپوں کے دوران 900ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوائے تھے۔ بغیر ڈرگ لائسنس اور بغیر وارنٹی ادویات فروحت کرنے پر 81 فارمیسیز کو سیل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 329کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے گئے جن میں ایک ہزار دنوں کی سزائیں دی گئیں جبکہ دو کروڑ 27لاکھ 7ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ ایک سال میں 330چالان کئے گئے جن میں سے 68صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ جبکہ 166کیسز ڈرگ کورٹ کو ارسال کئے گئے۔ چار ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ چھاپوں میں بھاری مقدار میں ادویات قبضہ میں لی گئیں۔
تازہ ترین