• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گیس کی قلت ، کم پریشر ،شہری پریشانی سے دو چار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی شہر کے اکثر علاقوں میں قدرتی گیس نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی مشکل بنی ہوئی ہے اور مہنگائی کے مارے لوگ مجبوراً کئی گنا مہنگی ایل پی جی خرید رہے ہیں، ڈھوک الٰہی بخش، ڈھوک فرمان، ڈھوک کھبہ، گلرک ٹائون، جامع مسجد روڈ، ڈیفنس روڈ، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد، ویسٹریج، النور کالونی کھنہ پل، صادق آباد، باغ سرداراں اور کہکشاں کالونی، سمیت شاید ہی کوئی علاقہ ایسا ہوگا یہاں شہریوں کو یہ بنیادی سہولت مل رہی ہوں، یونین کونسل 38کے چیئرمین ذیشان احمد خان یونین کونسل 42کے لیبر کونسلر شبیر احمد اور دیگر متاثرین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سرور خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین