راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں مری کی رہائشی طالبہ کے ناک کی نالی میں پرورش پانے والی 7 سینٹی میٹر لمبی جونک نکال کر طالبہ کو اذیت ناک تکلیف سے نجات دلا دی گئی۔ یہ آپریشن ہسپتال کے شعبہ ناک، کان اور گلے کے امراض کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے ساتھی ڈاکٹروں کی مدد سے کیا۔ مری کی رہائشی14 سالہ ماہم نے تین ماہ قبل چشمے کے پانی سے وضو کیا تو ناک میں پانی ڈالنے سے پانی میں موجود جونک کا بچہ ناک کی نالی میں پھنس کر پرورش پانے لگا۔