سرگودھا یونیورسٹی کے سی ای او میاں جاوید کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ کینال روڈ پر واقع ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ادا کی گئی،جس میں رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میاں جاوید کے بھائی نے کہا کہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،جیل اور اسپتال انتظامیہ کے بیان میں تضاد ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جیل حکام کہتے ہیں میاں جاوید کو زندہ اسپتال روانہ کیا جبکہ اسپتال انتظامیہ کہتی ہے مردہ وصول کیا۔