• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے سال 2019۔ 2020، 23دسمبراتوار کو ہونگے،کمشنر کراچی وچیف الیکشن کمشنر افتخار احمد شلوانی کی سربراہی میں صبح 10بجے جنرل باڈی اجلاس شروع ہوگا اور اجلاس کے اختتام کے آدھے گھنٹے بعد پولنگ کا عمل شروع ہوجائے گا جو8گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گی۔آرٹس کونسل کے الیکشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سائوتھ سید صلاح الدین احمد نے بتایا ہے کہانتخابات میں 6197جنرل اور لائف ممبر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

تازہ ترین