• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں انٹر نیشنل بحالی کے امکانات پید ا ہوگئے ہیں، پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق پولینڈ کی عالمی نمبر 21ہاکی ٹیم اگلے سال اپریل میں پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی ہے، امکان ہے کہ پولینڈ کے خلاف کراچی،لاہور، پنڈی، اور فیصل آباد میں میچز ہوں گے،پاکستان ہاکی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ چار قومی ہاکی اوپن لیگ کے کامیاب انعقاد سے قومی ہاکی کو فائدہ ہوا ہے، پی ایچ ایف نے عالمی مقابلوں کی بحالی کے لئے پہلے مرحلے میں چھوٹی ٹیموں کو مدعو کیا ہے، دریں اثناءایشین ہاکی فیڈریشن کےچیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت بہتر ہے ،مزید عالمی ایونٹس اور سیریز پاکستان میں ہوں گے۔
تازہ ترین