• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کالج آف فزیوتھراپی میں داخلےکیلئےآگاہی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کالج آف فزیوتھراپی، ملتان کالج آف فوڈ اینڈنیوٹریشن ، ملتان کالج آف پتھالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی آگاہی کے لے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں طلبا و طالبات کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسرملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پروفیسر شبیر احمد ناصر،چیف آپریٹنگ آفیسر عمران رسول ، پرنسپل ملتان میڈیکل کالج آف فزیوتھراپی ڈاکٹرساجد ، ایم ایس ابن سینا ہسپتال ڈاکٹرزاہد حبیب قریشی،ڈی ایم ایس ایڈمن پروفیسر احسان الحق اور تمام شعبہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی ۔ پرنسپل ڈاکٹر ساجد نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ جات کی افادیت اور اہمیت بارے روشنی ڈالی اور میڈیکل طلبا وطالبات کو تعلیمی کیلنڈر بارے بھی آگاہ کیا ۔
تازہ ترین