ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد عوام میں قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریفسٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی اور سفر کو محفوظ بنانے کے لئے روڈ سیفٹی مہم کے سلسلہ میں ایس پی چوک پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس آگاہی کیمپ میں انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر شاہد جاوید میئو، ٹریفک کوارڈینشن کمیٹی کے ممبران ، صدر انجمن تاجران کینٹ ،ریسکیو 1122، ایدھی، اسکائوٹس ، سول سوسائٹی کے عہدیداران،طلباء نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے شرکاء سے خطاب کیا اور انہیں روڈ سیفٹی اصول و ضوابط بارے لیکچر دیا۔