کراچی (جنگ نیوز) چور کون ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا مستقبل کیا ہے، کیا ملکی سیاست میں کوئی نیا موڑ آنے کو ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر تین بڑی سیاسی جماعتوں کے ترجمانوں کی دلچسپ گفتگو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں پیش کی جائے گی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات10بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ ٭ ایم پی اے راجہ یاسر سرفراز، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانی وسیم اختر اور (ڈمی)شہباز شریف اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) شہبازشریف نے اقرار کیا کہ ہاں ہماری سیاست ختم ہو گئی اور اب ٹوئنکل ٹچوں کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں پر نکلی تو میں باہر بھی نہیں نکلوں گا۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بجٹ پر شرطیں، سمندر پار کی شادیاں محبت یا بزنس، اوورسیز کی پیٹھ پہ اپنوں ہی کے چھرے اور نوبل انعام مقاصد کی جنگ یا خدمات کا اعتراف کے موضوعات بھی ”خبرناک“ کا حصہ ہوں گے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔