• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے 5 ماہ بعد خاموشی توڑ دی

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 5ماہ بعد خاموشی توڑ دی ۔

انہوں نےاپنی خاموشی توڑنے کےلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

کافی دنوں بعد اپنے پہلے پیغام میں مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز اور والد نوازشریف کے متعلق اظہار خیال کیا ۔

انہوں نے ٹوئٹ میں اپنی والدین کی تصویر شیئر کی اور ان کےلئے دعا کی ،ساتھ ہی لکھا کہ میں نے آخری بار اپنی والدہ کو کفن میں دیکھا اور میں نے آخری دفعہ والد کو مسکراتے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ دیکھا، اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کریں۔

مریم نواز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سے قبل ٹوئٹ 24 جولائی کو کی گئی تھی جو کہ انتخابات کیلئے تھی۔

مریم نواز کے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ان کی والدہ کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں تھیں تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل کردی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین