کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پولیس نے ایک بچے کی لاش قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بادینی ا سٹاپ کے قریب سے پولیس نے ایک نامعلوم بچے کی لاش قبضے میں لیکر سول ہسپتال پہنچا ئی جسےضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔