اسلام آباد (نیوز رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) فل گاسپل اسمبلی چرچ اسلام آباد کے زیرانتظام کرسمس تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سابق ممبر سی ڈی اے بورڈ سید مصطفین کاظمی‘ پاسٹرز کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ شیخ رشید احمد نے تمام مسیحیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبتیں اور خوشیاں بانٹنے کیلئے اہم موقع ہے۔ مستحکم پاکستان کیلئے آپس میں محبتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غلط فہمیوں، نفرتوں اور کدورتوں کو دور کیا جائے۔ چیئرمین پاکستان کرسچین سٹیزن فورس شہریار شمس نے تعلیمی اداروں میں داخلوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ پاسٹر رضوان خورشید، پاسٹر عوبید صادق ودیگر نے بھی خطاب کیا