لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کے چہرے پر آخری بار مسکراہٹ تب دیکھی جب وہ والد کیساتھ تھے۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مر یم نواز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر فعال ہوگئیں اور انہوں نے اپنی والدہ اور والد کی تصاویر بھی شیئر کر دی۔ اتوار کے روز اپنے پیغام میں مریم نواز نے اپنی والدہ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو آخری بار تابوت میں دیکھا تھا۔اپنے والد کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ میں نے ان کے چہرے پر آخری بار مسکراہٹ تب دیکھی تھی جب وہ میری والدہ کے ساتھ تھے اللہ آپ دونوں پر ہی رحم فرمائے، آمین۔ اس سے قبل ان کی پروفائل پکچر کے طور پر 13؍ جولائی کے حوالے سے تصویر لگی ہوئی تھی۔