• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوروں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک کی بنیادیں ہل جائینگی ،شیخ رشید

پشاور(این این آئی)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کو اس لیے ووٹ دئیے کہ کرپٹ لوگ جیلوں میں ہوں، چوروں ڈاکؤں کو سزائیں نہ ملیں تو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے، انقلاب اور تبدیلی کیلئے لوگ عمران کیساتھ ہیں۔ پشاور میں رحمان باباایکسپریس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جائے گا، ریلوے نے کمیشن دے دے کر بہت خسارہ بھگت لیا، ٹرین چلے گی تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا۔شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام نے اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بن کر فیڈرل منسٹر والی جھنڈوں والی گاڑیوں میں پھریں، لوگ عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی آئے۔
تازہ ترین