• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کی افغان صدر سے ملاقات، تہران روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان کابل میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان ہم منصب کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ افغانستان میں امن اورسلامتی کی بات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کابل کادورہ مکمل کرنےکےبعد تہران روانہ ہو گئے، جہاں وہ تہران میں اعلیٰ ایرانی قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کابل روانگی سے پہلےشاہ محمودقریشی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور یہی پیغام آگے بڑھانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے تمام فریقوں کو مشترکہ ذمہ داری لینا ہوگی۔

تازہ ترین