وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار یہی ہونا تھا جو آج ہو گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ان چوروں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے عمران خان کی حکومت میں مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو جھارو باندھا جا رہا ہے،30 مارچ تک مکمل صفائی ہو جائے گی۔
شیخ ررشید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سادہ آدمی ہے، شریف برادران کی چالاکیوں سے واقف نہیں۔
وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ شہباز شریف مذاکرات کے بڑا فن کار ہیں اور سعودی عرب سے وہی نواز شریف کو لیکر آئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں تھی لیکن جب شاہد خاقان کو دیکھا تو سوچا عوام کو سچ بتادوں۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جو بھی پاکستان اور بھارت میں چور ہیں نہیں بچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ میری بات سنتا ہے،میں صرف ایک نشست کا لیڈر ہوں۔