واشنگٹن ......وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ 10برس پاکستان کی تیز تر اقتصادی ترقی کا عشرہ ثابت ہونگے،2025ء تک ملک دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائےگا۔
واشنگٹن ڈی سی میں سنٹر فار اسٹریٹجک اور انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مذاکرے سے خطاب میںانہوں نے کہا کہ پاکستان نے پچھلے8 سال میں پہلی بار ترقی کی 4 فیصد شرح حاصل کی ہے، جسے رواں مالی سال 5فیصد اور 2018تک 6فیصد تک لے جائیں گے ۔
احسن اقبال نے کہاپاکستا ن سائنس و ٹیکنالوجی،اور انجینئرنگ جیسے اہم شعبوں میں 10 ہزار پی ایچ ڈی افراد کی تیاری کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ 29 فروری کو ہونے والے پاکستان امریکہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں اس اہم اقدام کو باقاعدہ طور پر فعال کرنے کا کام شروع ہو جائے گا۔