• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن حکم امتناع کےباوجودانکوائری جاری رکھے،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ سول ایوی ایشن حکم امتناع کے باوجود اپنی انکوائری جاری رکھے۔سپریم کورٹ نے ڈگریوں کی تصدیق میں تعاون نہ کرنے والے 69 تعلیمی اداروں کے مالکان کو کل طلب کرتے ہوئےاس سے متعلق تمام عدالتوں کے حکم امتناع کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ ہائیکورٹس اور ماتحت عدالتیں ایوی ایشن کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں حکم امتناع کے معاملات دیکھیں گے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی آئی اے و دیگر ایئرلائنز میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

تازہ ترین