کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنےوالد کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے دُعا دی کہ آپ ہزاروں سال جیو۔ تفصیلات کےمطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 25دسمبر کا آغاز ہوتے ہی مریم نواز نے سوشل میڈیا پر قائد اعظم محمد علی جناح کی تصاویر کے ساتھ نواز شریف کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے پیغام میں کہا کہ ’’اس دیس کی خوشحالی کے لیے ہمیں تیری بہت ضرورت ہے۔ سالگرہ مبارک نواز شریف ، آپ جیو ہزاروں سال‘‘۔