• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، زرداری بے نقاب ہوگئے، دفاع کرنے والے شرم کریں، تحریک انصاف

اسلام آباد(ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بچے مفرور ہونے پر تکنیکی بنیادوں پر نواز شریف کوبری کیا ہے‘ ٹھگز آف پاکستان سیریز ون العزیزیہ مل اور ٹھگز آف پاکستان سیریز ٹو اومنی گروپ ہے ، نواز شریف اور زرداری دونوں ہی بے نقاب ہوگئے ہیں‘ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘دونوں پارٹیاں ٹوٹ رہیں ہیں‘ان میں نئے گروپ بنیں گے‘ نواز شریف کا دفاع کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہناہے کہ جے آئی ٹی نے سندھ میں زرداری سسٹم عیاں کردیا‘ادھر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ ابھی تو کرپشن پر جھاڑو پھیرنے کےلئے باندھا جارہا ہے یہاں تو بھل صفائی ہو گی،30مارچ تک بڑے فیصلے ہو چکے ہوں گے ‘کرپشن کرنے والا کوئی بھی نہیں بچے گا ۔ پیر کو شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ آج بہت اہم اور تاریخی دن ہے جس میں دو بڑے سیاستدان کرپشن کے کیسز میں ایکسپوز ہوچکے ہیں ،ٹھگ آف پاکستان کمپنی کے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے کیسز عوام کے سامنے آچکے ہیں ۔دراصل نواز شریف کمیشن کے پیسے باہر بھجواتے رہے اور ان سے انکے بچے جائیدادیں خریدتے رہے اور ان میں کچھ پیسے واپس نواز شریف کو بھجوائے جاتے رہے‘اور بچے اتنے نالائق ثابت ہوئے کہ وہ والد کے دفاع کےلئے بھی نہیں آئے، یہاں قیامت کا منظر ہے۔

تازہ ترین