• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور کے پی کے میں دھند سے حد نگاہ متاثر

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں آج بھی دھند کے ڈیرے ہیں، حدِ نگاہ متاثر ہوئی ہے اورشاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔


لاہور میں بھی سردی کے ڈیرے ہیں، آج دھند کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔

ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، فیصل آباد اور گوجرہ تک شدیددھند کی لپیٹ میں ہے، ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، پھول نگر، جمبر، پتوکی اور اوکاڑہ کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔

ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں کے علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، حدِ نگاہ صفر سے 50میٹر تک رہ گئی ہے۔

وہاڑی شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شدید دھند ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، موٹروے حکام دھند زدہ علاقے سے گاڑیوں کو قافلوں کی شکل میں گزار رہے ہیں۔

موٹر وے ایم ون، پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کر دی گئی۔

تازہ ترین