• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹیبل ٹینس میں پھر پرانے چہرے ہی ٹائٹل جیت گئے

ٹیبل ٹینس میں پھر  پرانے چہرے ہی ٹائٹل جیت گئے
چوتھی مسلم کھتری ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آرگنائزر شاہد تائوقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یاد گاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں

پاکستان واپدا نے قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹس جیتنے کے ساتھ ساتھ مردوں اور خواتین کے انفرادی اعزازات بھی اپنے نام کر لئے، تجربے کار شبنم بلال اور عاصم قریشی نے ایک بار پھر اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا،تاہم یہ بات تشویش ناک ہے کہ انفرادی سطح پر نئے کھلاڑی پچھلے کئی سالوں سے اپنے کو منوانے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو اس جانب توجہ دیناہوگی ٭پاکستان کےسید عماد علی نے دبئی میں کھیلی جانے والی تیرہویں ویسپا یوتھ کپ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی،انہیںایک ہزارڈالرزکی انعامی رقم بھی ملی،سنیئرایونٹ کے فاتح پاکستان کے طارق پرویز رہے۔ ویسپا یوتھ کپ میں کامیابی کے ساتھ یوتھ اسکریبل کے گرینڈ سلم بھی مکمل کرلئے جس میں ورلڈ یوتھ اسکریبل، پرنسس کپ اورکازوے چیلنج کپ بھی شامل ہیں۔اسکریبل کی تاریخ میں کوئی بھی ملک چاروں ٹائٹل نہیں جیت سکا ٭ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس سٹی اسکول پی اے ایف میں منعقد ہوا جس میں میں ملک بھر سے 100سے زائد کوچز و امپائرز نےشر کت کی ، کورس کا افتتاح پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے کیا,کورس کے دوران شرکاہ کو نیٹ بال کے نئے قوانین اور کھیل کی کوچنگ کی نئی ٹیکنیک کے بارے میں آگاہی دی گئی٭ کوالالمپور میں سافٹ بال ایشیاء کی 24 ویں کانگریس میٹنگ میں اگلے چار سالوں کیلئے داتولوبینگ چو کو صدر منتخب کرلیا گیا وہ بلا مقابلہ سافٹ بال ایشیاء کی صدر منتخب ہوئی ہیں ان کے علاوہ چیئرمین کی نئی نشست کیلئے پان چائون, فرسٹ وائس پریذیڈنٹ ٹیکو اٹسوگی، سیکریٹری جنرلز کی دو نشستوں پر سیلی لم اور چانگ چیا منتخب ہوئے، پاکستان کی نمائندگی سکریٹری فیڈریشن آصف عظیم نے کی، اس موقع پر سافٹ بال کنفیڈریشن ایشیاء کے نام اور لوگو کو تبدیل کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے ہائوس نے سافٹ بال ایشیاء کے نئے نام کی منظوری دیدی اجلاس میں اگلے سال مینز انڈر 18 ایشیاء کپ کی میزبانی سنگاپور کواور انڈر 19 ایشیاء کپ کاانعقاد تائیوان میں نومبر کرانے کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ امپائرز کورس جولائی میں تھائی لینڈ میں منعقد کرایا جائے گا٭ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی تجویز پر جونیئر ہاکی ورلڈ کپ اب ہر 2 سال بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے درجہ بندی کا نیا طریقہ بھی متعارف کرادیا ہے۔ایف آئی ایچ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ دنیائے ہاکی کے مستقبل کا زیادہ تر دارومدار نئے کھلاڑیوں پر ہے، اس لیے جونیئرز کی سطح پر زیادہ سے زیادہ ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا جانا چاہیے

ٹیبل ٹینس میں پھر  پرانے چہرے ہی ٹائٹل جیت گئے
باسکٹ بال کی تقریب میں کمشنر کراچی سلیم خمیسانی کو کھیلوں میں خدمات پر شیلڈ دے رہے ہیں

 *پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمسانی کو شہر قائد میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی کے حوالے سے خدمات پر حسن کارکردگی ایوارڈ دے دیا گیا کھیلوں کی منعقدہ تقریب میں کمشنر کراچی ا فتخار علی شالوانی نے سلیم خمیسانی کو ایوارڈ سے نوازا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیدریشن کے خالد جمیل شمسی ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،کھیلوں کی ممتاز سرپرست شاہدہ پروین ،عیسیٰ لیبارٹری کی مہوش خان اور دیگر بھی موجود تھے

ٹیبل ٹینس میں پھر  پرانے چہرے ہی ٹائٹل جیت گئے
کے سی سی اے زون پانچ کے سرپرست ڈسٹرکٹ میو نسپل کارپوریشن کورنگی کے سابق ڈائر یکٹر اسپورٹس خالد نفیس کے صاحبزادے کے ولیمے میں دولہا اور دلہن کا پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد،ندیم عمر،اعجاز فارقی،سراج بخاری کے ہمراہ گروپ فوٹو

٭پاکستان کی مردوں اور خواتین کی رسہ کشی ٹیموں نے کولمبو میں ہونے والی ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان رسی کشی فیڈریشن کے حکام اس کھیل کو مقبول بنانے کے لئے جو کوششیں کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے، پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری محمد جمیل رانا ،سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال،ٹیکنیکل و ٹیم آفیشلز عظمت پاشا ،ویمنز ٹیم کی منیجر عائشہ ارم اور دیگر اس ھوالے سے بہت زیادہ متحرک ہیں اور اس بات کی امید ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو قومی اور عالمی سطح کے دیگر مقابلوں میں بھی شر کت کے مواقع فراہم کریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین