• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی کارکنوں کیخلاف پتھراؤ کا مقدمہ درج

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ اسلام آباد کے تھانے رمنا میں درج کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اسلا م آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مشتعل نون لیگی کارکنوں نے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا۔

مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی اور نواز شریف کو عدالت میں ہی نیب نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا تھا۔

تازہ ترین