• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹیروں کا دفاع کرنے والوں پر تعجب، JIT رپورٹس ریاستی ناکامی کی دستاویزات، وزیراعظم، نواز، زرداری کا طریقہ واردات ایک، منی لانڈرنگ کمپنیاں پاکستان سے چلا رہے تھے، تحریک انصاف

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے پاناما پیپرز اور جعلی اکانٹس کی جےآئی ٹی رپورٹس کو ریاستوں کی ناکامی ‘ قرض اور غربت میں اضافے کے حوالے سے ایک کیس اسٹڈی (اہم دستاویزات)قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان لوگوں پر حیرت ہے جو یہ رپورٹس پڑھنے کے بعد بھی لٹیروں کا دفاع کر رہے ہیں ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ پاناما اور جعلی اکانٹس کی جے آئی ٹی رپورٹس کیس اسٹڈی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں اور کس طرح غربت اور قرض میں ڈوبتی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ʼجس طریقے اور جس پیمانے پر عوام کا پیسہ چور ی کیا گیا، وہ ناقابل یقین ہے۔

تازہ ترین