• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری میڈیا کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ صرف سرکاری ٹی وی اُن کے گن گاتا رہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی میڈیا پالیسی نہیں ہے پرائیویٹ چینل بند کردئیے جائیں گے تاکہ علیمہ خان، جہانگیر ترین اور علیم خان کی چوری کی بات ہی نہ ہو۔ ہیلی کاپٹر کیس پر بات نہ کریں، یہ میڈیا کو کنٹرول کر کے چینلز پر نیب کے کیسز بنائیں گے۔ اشتہارات کے تمام ریٹس آفیشل ہوتے تھے اور ویب سائٹ پر جاری ہوتے تھے۔فواد چوہدری میڈیا کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ صرف سرکاری ٹی وی اُن کے گن گاتا رہے۔میڈیا بیروزگار کرنا اس کی پالیسی ہے تاکہ کوئی ان کی خرابیوں پر بول نہ سکے۔
تازہ ترین