گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی نے فرانسس آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے خفیہ اطلاع پر فرانسس آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیوائسز برآمد کر لی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگر دو ں کی شناخت محمد یاسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج شاہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔