پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ آصف زرداری صاحب بہانہ ہیں،بلاول بھٹو نشانہ ہیں۔
سکھر ائر پورٹ پرقمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور نے میڈیا سے گفتگو کی۔
کائرہ نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ ون سائیڈ اسٹوری ہے،ایسی الف لیلہ کی کہانی بہت سن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کو لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے اور حکومت کے خلاف اُٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ جو حکمرانوں کے ساتھ مل گیا اُس کے گناہ معاف ہوگئے، عمران خان تو ہربندے کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
چوہدری منظور نے کہا کہ زرداری صاحب بہانہ ہیں بلاول بھٹو نشانہ ہیں،سب کو پتا ہے بلاول بھٹو مستقبل کے لیڈر ہیں۔