• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز، زرداری حکومتوں میں 24 ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا‘

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے دور حکومت میں 24 ہزار ارب کے بیرونی قرضے لئے گئے۔

ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب میں قاسم خان سوری نے کہا کہ نواز شریف پر کریشن کے کیسز پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے کے ہے، اس حوالے سے موجودہ حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء کے حالیہ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے، عوام نےکر پٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیا، عوام نے حقیقی جمہوری حکمرانوں کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا۔

قاسم سوری نے کہا کہ کرپشن کر نے والے حکمرانوں کے خلاف کارروائی احسن اقدام ہے، ملک اس وقت بحرانوں کا شکا ر ہے، قرضوں کے با وجود ملک ترقی نہیں کر سکا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم کیا جائے گا،ہم پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے جب تک ملک میں انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارت پیشہ افراد کو بہتر کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،کوئٹہ کی ڈرائی فروٹ مارکیٹ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے،کاروباری افراد ہنڈی کے بجائے بینکوں کے ذریعے لین دین کرے۔

تازہ ترین