کوئٹہ (خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہا شم غلزئی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تما م اسٹیک ہولڈرز کو مل کر پولیو کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کو ئٹہ سمیت پشین اور قلعہ عبداللہ میں اکثر و بیشتر علاقوںمیںپولیو وائر س پر قا بو پالیاگیا ہے جو ہمار ی ٹیموں کی کا رکر دگی کا نتیجہ ہے جبکہ مزید بھی مہم پر خصو صی توجہ دی جائیگی ۔ضلعی انتظامیہ، صوبائی محکمہ صحت ، یو نیسیف اورعالمی ادارہ صحت کو مشترکہ طور پر پولیو مہم کے حوالے سے مزید اپناکردار کر نا ہوگا ۔یہ بات انہوںنے کمشنر آفس میں پولیو مہم کی کارکر دگی اور اب تک ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے ڈویژنل سطح کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ معین الرحمٰن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ، ڈپٹی کمشنر پشین میجر (ر)اور نگزیب بادینی ، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ عبد اللہ شفقت شاہوانی ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (ریونیو) ثناء ماجبین ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدا لسمیع ، ڈاکٹر زمان جما لی ، ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر محمد طارق جعفر اور ڈاکٹر محمد دائود کاسی نے شرکت کی کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبدا للہ کے تمام بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور اس پر جلد عمل درآمد ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹر ی بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ کے اضلا ع میں اگلے دو ماہ کے دوران تین سے چاربار فری میڈیکل کیمپس کا انعقا دکیا جائے گا، فری میڈیکل کیمپس 3 جنوری کو ضلع پشین رود ملازئی،5 جنوری کو ضلع کوئٹہ نیچاری کے مقام پر جبکہ 15جنوری سے ضلع قلعہ عبداللہ میں باقاعدہ آغاز کیا جائے گا اجلاس کو شرکا ء نے پولیو وائرس کے انسدا د کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔