• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو کا سیاسی میدان میں دوبارہ لوٹنا خطرے سے کم نہیں تھا ، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین علی جان ہزارہ نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا کبھی نا ختم ہونے والا دکھ ماتھے پر سجائے پھر سے بحالی جمہوریت کے سفر میں شامل ہونا اور تمام مصائب و مشکلات کے باوجود اس کٹھن سفر کو منزل سے ہمکنار کرنا اس بات کی واضح دلیل تھی کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے والد کی حقیقی سیاسی جان نشین تھیں ایک خاتون ہوتے ہوئے جرأت مندانہ مقابلہ کی صلاحیت رکھنے والی لیڈر کا سیاسی میدان میں دوبارہ لوٹنا خطرے سے کم نہیں تھا ان کی واپسی پر کیا جانے والا والہانہ استقبال ا یک ایسی تاریخ رقم کر گیا جو آئین شکن حکمرانوں کیلئے سوہان روح ثابت ہوا اور جمہوریت کی جانب ان کے بڑھتے قدم روکنے کیلئے پہلے سے تیار سازش کو عملی جامہ پہنا دیا گیا اسی روز ایک ایسی سول آمریت کی بھی راہ ہموار کر دی گئی جو قوم کو بظاہر جمہوریت لگے مگر درحقیقت وہ آمریت کی فوٹو کاپی ہو آمریت پسندوں کو حق ادائیگی کیلئے قوم پر مسلط کئے جانے کا یہ سلسلہ شہیدوں کے خون نا حق سے روگردانی نہیں تو اور کیا ہے کیا اب کوئی بے نظیرپھر سے جنم لے کر ان آمریت پسندوں سے ٹکرانے کا حوصلہ کر پائے گی شاید کبھی نہیں اے بلند حوصلہ خواتین تجھے قوم کے بے بس و افلاس زدہ عوام کا سرخ سلام جن کے حقوق کی بحالی کی خاطر تو نے موت کو گلے لگایا۔
تازہ ترین