کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او آصف غفور اور ایس ایچ او سٹی شوکت جدون نے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں عبد اللہ عرف سولی اور نصیب اللہ عرف خڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان ایک عرصے سے کوئٹہ میں منشیات کا دھندہ کررہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔