کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم کے عملے نے لک پاس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد کوچ سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق کسٹم عملے نے لک پاس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو رکنے کا اشار کیا نہ رکنے پر مبینہ اسمگلروں اور کسٹم عملے کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ سے کوچ کے ٹائر برسٹ ہوگئے ۔دوران تلاشی کسٹم حکام نے کوچ کے خفیہ خانوں سے اڑھائی سو کلو گرام گٹکا ، غیر ملکی کپڑے سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کرایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔