کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)شاہ زمان روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شاہ زمان روڈ پر نوجوان ابراہیم ولد علی یار جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ سے وہ زخمی ہوگیا ۔ اس کی ٹانگ میں گولی لگی ۔زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔