گوادر( نامہ نگار) ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے متاثرہ گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں ماہی گیر اتحاد کا احتجاجی کیمپ دسویں روزبھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں ماہی گیراتحاد کے رہنماء خدا د اد واجو، ناخدا خد ابخش ، ناخدا اکبر علی رئیس، جماعت جہا نگیر اور یو نس انور سمیت دیگر رہنماء بیٹھے رہے ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاجی کیمپ جاکر ماہی گیراتحاد کے رہنماؤں سے یکجہتی کااظہار کیا ۔ احتجاجی کیمپ میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد بھی مو جود تھی۔