کراچی (جنگ نیوز) ایم پی اے محمد ندیم قریشی ، (ڈمیز) شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی بیٹھک جمعرات کو”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں لگے گی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) جہانگیر ترین نے کہا کہ خان کو کوئی قرضہ نہیں دیتا میں ہی معاملات بہتر رکھتا ہوں، جسے جتوانا چاہا اس نے مجھے ہی ہرا دیا، پارٹی میں جہاز ہی نہیں رقومات بھی لگی ہیں۔ ”غالب کو مرنے کے بعد دھوکہ، قینچی چلی ارمانوں پہ، تعلیم لینے گئے دل دے آئے اور غالب کی حویلی کا ”ن“ نیب کی حراست میں“ جیسے دلچسپ موضوعات بھی ”خبرناک “ کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ دلفریب نغمہ ”مسکراتا ہوا گُل کھلاتا ہوا میرا یار“ بھی دکھایا جائے گا۔ طنزومزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔