کراچی (جنگ نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ڈیم فنڈز ریزنگ کیلئے شمالی امریکا اور کینیڈا کا دورہ کریں گے، وہ 7مارچ سے 26مارچ 2019ء تک 8تقریبات میں شریک ہوں گے ۔ تفصیلات کےمطابق آئی ایم پاکستان کے صدر سینئر قانون دان سید نیئر رضوی نے کہا ہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار ڈیمز فنڈز کیلئے شمالی امریکا اور کینیڈا کا دورہ کریں گے جس کا آغاز 7؍ مارچ 2019ء سے ہوگا، وہ 26؍مارچ تک فنڈز ریزنگ کی مختلف آٹھ تقریبات میں شرکت کریں گے، ڈیمز فنڈز ریزنگ کی تقریبات کے پروگرامز کا حتمی شکل دی جا چکی ہے۔چیف جسٹس 9مارچ ڈیلاس ، 10مارچ نیویارک ، 13مارچ واشنگٹن ، 16مارچ ٹورنٹو ، 17مارچ مونٹریال ، 19مارچ اوٹاوا ، 23مارچ ایڈمونٹون اور 24مارچ وینکور کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم پاکستان تحریک کے قیام کا مقصد پاکستان میں ڈیمز کی ضرورت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس بارے میں آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیامیر بھاشا مہند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈز ریزنگ کرنا ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی پارلیمنٹ میں بھی 19؍مارچ 2019ء کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بانی ا ٓئی ایم پاکستان سید احمد علی نے کہا کہ آئی ایم پاکستان موومنٹ اوور سیز پاکستانیوں کی تحریک ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم سمندر پار پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ملک کیلئے کچھ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں امریکا اور کینیڈا میں ڈیمز فنڈز کی تقریبات بڑے پیمانے پر عطیات اکھٹا کرلیں گے، ہمیں پر امید ہے کہ ا ٓئی ایم کے پلیٹ فارم سے دیا میر بھاشا مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے درکار فنڈز کو اکٹھا کرلیا جائے گا، ہماری یہ تحریک پاکستان کو درپیش دیگر مسائل کے حل میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔