لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل پر ازخود نوٹس لینے کی درخواست مسترد کر دی ۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ کسی انفرادی شخص کی درخواست پر کارروائی نہیں کر سکتا ،کراچی جا کر معاملے کو خود دیکھ لوں گا ۔درخواست گزار عبداللہ مالک نے موقف اختیار کیاتھاکہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے ۔