سکھر‘نوڈیرو(نامہ نگاران ‘ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ جن لوگوں کو آصف زرداری کو جیل بھیجنےکا شوق ہے وہ شوق پورا کرلیں‘جو جھک گیا اس کے سب گناہ معاف جو نہ جھکا اورڈٹا رہااس پر مقدمات بنا دیئے گئے ‘ پیپلزپارٹی عدالتوں سے نہیں ڈرتی‘ جے آئی ٹی رپورٹ کا اصل نشانہ بلاول ہے‘برابری کی بنیاد پر احتساب نہ ہواتودمادم مست قلندرہوگا۔ان خیالات کا اظہار چوہدری منظور‘قمرزمان کائرہ اورشیری رحمن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔سکھر سے بیورورپورٹ کے مطابق گڑھی خدا بخش روانہ سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا اصل نشانہ بلاول بھٹوہے‘ آصف زرداری تو صرف نشانہ ہیں کیونکہ بلاول بھٹو مستقبل کے لیڈر ہیں اور مخالفین کو ان سے خوف ہے‘انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج سی ای سی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا‘ ہم احتساب سے نہیں بھاگتے لیکن ہمارےساتھ جہانگیر ترین‘فیصل واوڈا‘علیم خان اور علیمہ خان کو بھی بلایا جائے۔