• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی نئی آنے والی ایکشن فلم 'سمبا کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

رنویر سنگھ اور سارا علی خان پر فلمایا گیا میرا والا ڈانس نامی گانے کو نیہا ککراور نکاش عزیز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس کمار نے ترتیب دیئے ہیں۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم کل یعنی28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ فلمی پنڈتوں کے مطابق رنویر اور سارہ کی سمبا کنگ خان کی 'زیرو کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

 

تازہ ترین