• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شریف فیملی کا سورج غروب، اب زرداری کی باری‘

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار احتساب کا عمل شروع ہوا ہے، شریف فیملی کا سورج غروب ہوچکا اب زرداری کی باری ہے چور اور لٹیرے احتساب کے خوف سے پریشان ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تسلیم کرے کہ پاکستان بدل چکا ہے، پیپلز پارٹی کی اداروں کو دھمکی قابل مذمت ہے جبکہ ملک ترقی کی ٹریک پر آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زراری نے لوٹ مار کی ہے عوام کو ڈھال نہ بنایا جائے ، ملک میں پہلی بار احتساب کا عمل شروع ہوا ہے اور کرپشن بچاؤ مہم ناکام ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کر بریک لگا تو ملک کبھی ترقی نہیں کرپائے گا، چور اور لٹیرے احتساب کے خوف سے پریشان ہیں۔ شریف فیملی کا سورج غروب ہوچکا ہے اب زرداری کی باری ہے۔

تازہ ترین