اسلام آباد(خبرایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل آصف زرداری، بلاول ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور سمیت172افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوئی، ایک صوبے کو یرغمال بنائے رکھا گیا، کسانوں کی سبسڈی بھی کھا گئےاب کہا جا رہا ہے بنایا پیسہ بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلو،درحقیقت کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس اوراندر سے رو رہے ہیں،زرداری ٹولے کا بے نظیر یا بھٹو کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں،یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑے لوگ سودے بازی کر لیں، ایک صحافی نے سوال کیاکہ کیا زرداری گرفتار ہورہے ہیں؟ جس پر وزیر اطلاعات نے کہا ہےکہ انشا اللہ ۔اس پر ہم کیا کہہ سکتے ہیں، ہمیں کیا پتہ، امید ہے اب وہJIT کو سنجیدگی سے لیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی جب کہ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔وزیراعظم آفس میں کابینہ اجلاس کے دوران20 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، اس میں ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں، وزیر اطلا عا ت نے کہا کہ حکومت کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، ایک صوبہ یرغمال بنائے رکھا گیالہٰذا کابینہ نے فیصلہ کیا ہےکہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے، امید ہے آصف زرداری جےآئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے جن لوگوں کو ابھی بھی سنجیدگی کا احساس نہیں ہورہا انہیں آنے والے دنوں میں اندازہ ہوجائے گا، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑے لوگ سودے بازی کر لیںاور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، قومی خزانے کے ایک ایک روپے کا حساب ہوگا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ 31 دسمبر سے پہلے آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے پہلے جواب دیا ان شاءاللہ۔۔۔۔ تاہم پھر انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ۔اس حوالے سے ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا ای سی ایل میں آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے نام بھی شامل ہیں؟فواد چوہدری نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی نے جن جن لوگوں کو چنا ہے ان کے نام شامل ہیں اور ظاہر ہےکہ آصف زرداری کے بغیر کوئی بھی چیز کیسے مکمل ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہا ہے جس طریقے سے جے آئی ٹی اور دیگر معاملات میں ایف آئی اے نے کارکردگی دکھائی اس کی وزیراعظم نے تعریف کی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کی کال سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات نے کہا’ کہ حیران ہوں کہا جارہا ہےکہ انور مجید اور ہم نے پیسہ بنایا اب اسے بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلو یعنی جن کے پیسے لوٹے ان ہی کو کہہ رہے ہیں کہ باہر نکلو‘۔