• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس سردار شمیم خان چیف جسٹس لا ہور ہا ئیکورٹ مقرر

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) صدر نے مسٹرجسٹس سردار محمد شمیم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کر دیا ہے ۔ تعیناتی کا اطلاق یکم جنوری 2019 سے ہو گا۔وزارت قانون و انصاف نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ در یں اثنا ءصدر نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو جج تعینات کر دیا ہے۔ ججوں کی تعیناتی کا اطلاق حلف لینے کی تاریخ سے ہو گا۔ ان میں سندھ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین ، مسٹر جسٹس ارشاد علی شاہ، مسٹرجسٹس شمس الدین عباسی، مسٹرجسٹس امجد علی سہیتو، مسٹرجسٹس عدنان اقبال چوہدری اور مسٹر جسٹس آغا فیصل شامل ہیں ۔وزارت قانون و انصاف نے ان ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین