اسلام آباد (نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔ پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی درخوا ست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی ۔ ابتدائی سماعت آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ آئین کے مطابق آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔