لاہور (اسپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ کسی عدالتی فیصلے سے قبل آصف زرداری کا ای سی ایل میں نام ڈالنا کھلی بدمعاشی اور ایک ڈرامہ ہے۔ الیکشن سے اب تک آصف زرداری ملک میں ہیں اور کہیں نہیں جارہے، مقدمات کیلئے بیرون ملک سے وطن آنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے؟عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچل رہے ہیں، پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں، آصف زرداری کا ڈال دیا گیا۔